ہاشم انصاری مرحوم:یقیں محکم عمل پیہم کی عملی تفسیر

9:43 PM nehal sagheer 0 Comments

محفوظ الرحمن انصاری ۔ مورلینڈ روڈ ۔ ممبئی ۔ موبائل :9869398281


یقیں محکم عمل پیہم محبت فاتح عالم جہاد زندگانی میں یہ ہیں مردوں کی شمشیریں 
بابری مسجد کیس کے اہم مدعی ہاشم انصاری مذکورہ بالا شعر کی جیتی جاگتی اور عملی مثال تھے۔انہوں نے ثابت کردیا کہ اگر نیت صاف اور عزم کامل ہو تو غریبی ،بیماری اور ضعیفی کوئی معنی نہیں رکھتی ۔قوم کے لئے کچھ نہ کرنے والوں اور قوم کے نام پر سیاست اور خود نمائی کے ذریعے اپنا مفاد حاصل کرنے والوں کے لئے مرحوم ہاشم انصاری کی مفاد پرستی،لالچ،سیاست اور خود نمائی سے پاک جد و جہد سے بھر پور بے لوث زندگی مشعل راہ ہے ۔زندگی کیسی بھی ہو بہر حال ختم ہونے والی ہے ۔تو پھرکیوں نہ اسے با مقصد کاموں اور انسانیت کی خدمت میں لگا کر آخرت کا سامان اور اللہ کو راضی کریں ۔
مرحوم ہاشم انصاری کی عمر اور ان کی جد و جہد کو دیکھتے ہوئے اگر کوئی سوال کرتا تو وہ اسے لاجواب کرتے ہوئے یہ شعر پڑھتے ؂ قدم پیچھے ہٹانا عزم کی توہین ہے ہاشم: بھلے ہی راستے میں زندگی کی شام ہو جائے 

اللہ ہمارے ہاشم انصاری مرحوم کی مغفرت فرمائے اور قوم کے سبھی لوگوں کو ان کی زندگی سے سبق لینے کی توفیق دے۔آمین

0 comments: