سابق فوجی کی خودکشی پر سیاست

6:53 PM nehal sagheer 0 Comments



دہلی میں جمہوریت کے ڈسٹ بین جنتر منتر پرسابق فوجی ون رینک ون پنشن معاملے پر احتجاج کررہے ایک فوجی رام کشن گریوال کی خود کشی پر اروند کیجریوال اور راہل گاندھی کے احتجاج پر آج تک نے اپنی خبر کی سرخی لگائی ہے سابق فوجی کی خود کشی پر راہل کیجریوال کی سیاست ۔اس سلسلے میں وہ ویڈیو بھی وائرل ہو گیا ہے جس میں راہل گاندھی پولس اسٹیشن میں کسی پولس افسر سے بحث کررہے ہیں کہ تم لوگوں کو شرم نہیں آتی کہ جس نے ملک کی سلامتی کے اپنی جان دی ہو اس کے قریبی عزیز کو گرفتار کرلیا ہے ۔راہل کا مطالبہ تھا کہ مجھے بھی ان کے ساتھ ہی گرفتار کرلو ۔ممکن ہے کہ اروند کیجریوال یا راہل گاندھی کا اس سلسلے میں احتجاج سیاست ہو ۔لیکن آج تک کا یہ کہنا یہ دونوں سیاست کررہے ہیں بی جے پی کے رکن جیسا بیان لگتا ہے ۔ ایسا لگتا ہے کہ دہلی پولس بی جے پی کے علاوہ ہر سیاسی پارٹی کو دبانے کے لئے کسی خفیہ ایجنڈے پر کاربند ہے ۔اسی لئے جب اروند کیجریوال،منیش سیسودیا اور راہل گاندھی سابق فوجی کے رشتہ داروں سے ملنے ہسپتال پہنچے تو انہیں دہلی پولس نے حراست میں لے لیا ۔ادھر لکھنو میں بھوپال فرضی انکائونٹر کے خلاف مشہور و معروف اور متحرک تنظیم رہائی منچ کے ذریعہ احتجاج کو ناکام بنانے کے لئے پولس نے تنظیم کے ذمہ داروں کو اٹھا لیا اور ان پر دہشت گردی کے الزامات عاید کئے نیز انہیںزدو کوب بھی کیا۔تنظیم کے جنرل سکریٹری راجیو یادو اور شکیل قریشی زخمی بھی ہو گئے ۔ پورے ملک میں اس وقت جو پوزیشن ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ایمرجنسی سے بھی زیادہ برے حالات ہیں ۔پورا ملک ناقابل بیان عدم اطمینان سے گزر رہا ہے ۔لیکن وطن پرستی کا سرٹیفیکٹ بانٹنے والے کسی بھی قیمت پر صرف الیکشن جیتنا چاہتے ہیں۔

0 comments: